راولپنڈی( روشن پاکستان نیوز)ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر کی زیر صدارت ایس پی صدر آفس میں محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کاانعقاد ، میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز گوجرخان، کہوٹہ، صدر اور صدر ڈویژن کے ایس ایچ اوز کی شرکت،ایس پی صدر نے محرم الحرام کے دوران کیے گئے سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔
تفصیلات کے مطابق ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی زیر صدارت ایس پی صدر دفتر میںمحرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز گوجرخان، کہوٹہ، صدر اور صدر ڈویژن کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر نے محرم الحرام کے دوران کیے گئے سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کی موثر اور فول پروف سیکورٹی کے لیے تمام ترانتظامات کیے جائیں۔
محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،قتل، ڈکیتی، رابری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے چالان بروقت مرتب کریں،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔
منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں کی جائیں،اشتہاری مجرمان اوران کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جائے، محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔