اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
سی پی اوسید خالدہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)سی پی اوسید خالدہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز،چیف ٹریفک آفیسر،ایس پی سیکورٹی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز،ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر سمیت دیگر افسران کی شرکت،سی پی او نے محرم الحرام کے دوران کیے گئے سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کی موثر اور فول پروف سیکورٹی کے لیے تمام ترانتظامات کیے جائیں، سی پی اوکی افسران کو ہدایت،محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، قتل، ڈکیتی، رابری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے چالان بروقت مرتب کریں،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے،محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، سی پی او سید خالدہمدانی۔

تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید خالدہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیاگیا، میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر،چیف ٹریفک آفیسر،ایس پی سیکورٹی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز،ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،سی پی او نے محرم الحرام کے دوران کیے گئے سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،سی پی اونے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کی موثر اور فول پروف سیکورٹی کے لیے تمام ترانتظامات کیے جائیں ،محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، قتل، ڈکیتی، رابری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے چالان بروقت مرتب کریں،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے،منظم و متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔

سی پی اوکا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں، اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں،ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے،1787پر موصول ہونے والی درخواستوں پر قانونی کاروائی کو یقینی بناتے ہوئے بروقت یکسو کیا جائے،ایف آئی آر کے بروقت اندارج اور میرٹ پر تفتیش کو ہر صورت یقینی بناجا ئے، تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا موثر ازالہ اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے،محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

 

مزید خبریں