اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
فریال تالپور قائمہ کمیٹی داخلہ کی چیئرپرسن منتخب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق نومنتخب چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کا کام نظر رکھنا اور محکمہ داخلہ کی بہتری کےلیے مزید تجاویز دینا ہوگا، سابقہ دور حکومت میں میری توجہ امن و امان کی بہتری اور منشیات کی حوصلہ شکنی پر تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے ہم اپنے ملک، اس صوبے اور شہر کے لیے اچھے کام کریں گے۔

اجلاس میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ جو بھی قانون سازی ہوگی وہ محکمہ داخلہ کے لیے بہتر ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ فریال تالپور کی قائمہ کمیٹی داخلہ کی چیئرپرسن بننے سے مزید بہتری آئے گی، سندھ پولیس کے پولیسنگ اقدامات بھی بتدریج بہتری کی طرف جائیں گے۔

ضیاء الحسن لنجار نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے بھی فریال تالپور کو سپورٹ کیا ہے۔

مزید خبریں