بدھ,  12 نومبر 2025ء
نان بائی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا

لاہور (روشن پاکستان نیوز)نان بائی ایسوسی ایشن نے 10 جولائی کے بعد نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ روٹی 25 اور نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں روٹی اور نان پرانے ریٹ پر فروخت کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ 80کلو فائن آٹے کی بوری کا ریٹ7ہزار300 سے 9ہزار روپے کر دیا گیا اور لال آٹے کی 79 کلو کی بوری کا ریٹ 6800 سے 8400 روپے کر دیا گیا جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں بھی فی کلو 50 روپے ہواہے۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ ہم مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی فروخت نہیں کرسکتے ، حکومت پاکستان اگر سستی روٹی کو فراہمی چاہتی ہے فائن آٹا ایل پی جی میدہ اور دیگر چیزوں کی قیمت کم کرے ۔ ہم پریس کانفرنس کے ذریعے روٹی نان کی نئی قیمت کا اعلان کریں گے۔دوسری جانب پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔

مزید خبریں