حالیہ بجٹ میں غریب عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کرنے والی حکومت نے پنجاب کے سرکاری افسران کو لگژری گاڑیوں کےبعد لگژری گھر دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ گریڈ 20،21اور 22کے افسران کو پوش علاقے میں لگژری گھر بنا کر دیئے جائیں گے۔
نجی ٹی وی نے بجٹ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر 29گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے لئے 2ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سینئر بیورو کریٹس کے لئے ڈی ایچ اے فیز 9میں 29گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ پنجاب کے سرکاری افسران کے لئے لگژری ڈبل سٹوری گھر تعمیر ہوں گے، نئے لگژری گھروں کی تعمیر کے لئے ایک سال9ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔