اتوار,  14  ستمبر 2025ء
پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پی ٹی آئی کو ترنول چوک کے پاس 6 جولائی کو جلسہ کی اجازت دی گئی ہے،سٹیٹ کونسل اسلام آباد ہائیکورٹ نے این او سی جاری ہونے پر عامر مسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔

دوسری جانب پارٹی رہنما کے مطابق تحریک انصاف کا جلسہ شام 6 بجے ترنول چوک پشاور روڈ پر منعقد ہو گا۔تمام رہنماؤں کو ورکرز کے ساتھ جلسے میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، جلسے سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما خطاب کرینگے۔

مزید پڑھیں: بغیر مداخلت ملاقاتیں ، عمران خان کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

مزید خبریں