منگل,  22 اکتوبر 2024ء
بھارت کی مختلف ریاستوں میں سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے 42 افراد ہلاک

نیو دہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارت میں سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 42 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دریائے برہم پترا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے آسام اور آرونا چل پردیش کے علاقوں میں سیلابی صورتِحال ہے۔

آسام اور آروناچل پردیش میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 35 اموات ہو چکی ہیں ، آسام میں سیلاب سے 19 اضلاع متاثر ہیں ، آرونا چل پردیش میں 6 جولائی تک اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، دوسری جانب دارالحکومت نئی دہلی میں  جولائی میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، بلوچستان میں 8 جاں بحق

مزید خبریں