بدھ,  15 جنوری 2025ء
اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر معمولی سستا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 649 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 79 ہزار 369 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک بار پھر 79 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 720 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: معدنی نمک برآمد کرنے کی راہ ہموار، اربوں ڈالر کا منصوبہ جلد لانچ ہوگا

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 28 پیسے کا ہو گیا۔

مزید خبریں