جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
صوابی : اووربلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر آگئے، ضلع بھر میں ہڑتال

صوابی (روشن پاکستان نیوز)صوابی میں اووربلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر آگئے، ضلع بھر میں ہڑتال کردی۔

شہریوں نے گھروں سے نکل کر احتجاج کیا، مختلف علاقوں میں عوام نے روڈ بند کرکے ٹینٹ لگائے۔

سیاسی جماعتوں کی مقامی قیادت اور تاجروں نے ضلع بھر میں ہڑتال کی، جس کے باعث تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ٹرانسپورٹ اور دکانیں بند ہیں۔

مظاہرین نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کا خاتمہ کیا جائے، تربیلا ڈیم ہمارے ضلع میں ہے یہاں کے مکینوں کیلئے فی یونٹ بجلی 3 روپے مقرر کی جائے۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News