جمعرات,  31 اکتوبر 2024ء
راولاکوٹ جیل سے بھارت کو مطلوب قیدی سمیت 20 فرار

مظفر آباد(روشن پاکستان نیوز)آزاد کشمیر کی راولاکوٹ جیل سے بیس قیدی فرار ہوگئے جن میں سے ایک پولیس مقابلے میں مارا گیا، جبکہ باقی 19 کی تلاش کے لئے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فرار ہونے والا قیدی غازی شہزاد کالعدم تنظیم کا رکن اور بھارت کو مطلوب تھا۔

ذرائع کے مطابق راولاکوٹ جیل میں قیدیوں کے فرار کا واقعہ آج دن دو سے اڑھائی بجے کے دوران پیش آیا۔ اس دوران ایک قیدی نے مرکزی دروازے پرموجود سنتری کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اورباقی قیدی نکل بھاگے۔

پولیس کی فائرنگ سے ایک قیدی زخمی ہوگیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فرار ہونے والے قیدیوں کا سربراہ غازی شہزاد کالعدم تنظیم سے وابستہ اور گڑالہ پلندری کا رہائشی تھا،جسے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیاتھا۔

پولیس نے فرار انیس قیدیوں کی تلاش کے لئے ضلع بھر کی ناکہ بندی کر دی ہے اورضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دیاہے۔

مزید خبریں