هفته,  23 نومبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالتوں نے ڈکیتی معہ قتل اور قتل معہ اقدام قتل کے مقدمات میں مجرمان کو سزائیں

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالتوں نے ڈکیتی معہ قتل اور قتل معہ اقدام قتل کے مقدمات میں مجرمان کو سزائیں سنا دیں، مجرمان کو مجموعی طور پر عمر قید،20سال قید، 15لاکھ روپے ہرجانے جبکہ 04لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں مجرمان افتخار اور عبداللہ ارشدکوقتل کے جرم میں عمر قید معہ05/05لاکھ روپے ہرجانے جبکہ ڈکیتی کے جرم میں 10/10سال قید اور 02/02لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں گئیں، مجرمان نے واردات کے دوران فائرنگ کرکے شہری بلال اصغر کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا، معزز عدالت نے قتل معہ اقدام قتل کے ایک اور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم زقران کو عمر قید اور 05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی، مجرم نے سابقہ لڑائی جھگڑے کی بناء پر فائرنگ کرکے شہری جواد علی کو قتل جبکہ دیگر کو زخم کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں سال2018میںتھانہ ٹیکسلا میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے مجرمان کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا، مقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں،سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔

مزید خبریں