بدھ,  27 نومبر 2024ء
قومی اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظورکرلی گئی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)قومی اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے اراکین پارلیمنٹ کی مراعات بڑھانے کی ترمیم پیش کی، اراکین اسمبلی کا سفری الاؤنس 10روپے فی کلومیٹر سے بڑھا کر 25روپے کر دیا گیا۔

اراکین پارلیمنٹ کے فضائی ٹکٹ استعمال نہ ہونے پر منسوخ کرنے کی بجائے اگلے سال قابل استعمال ہوں گے۔پی ٹی آئی نے تنخواہوں اور مراعات سے متعلق پیپلزپارٹی کی ترمیم کی مخالفت کی۔تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ اپنی تنخواہیں بڑھانے کے حق میں نہیں ہیں ،عوام تکلیف میں ہے ان کا ساتھ دیں۔

مزید خبریں