بدھ,  15 جنوری 2025ء
معدنی نمک برآمد کرنے کی راہ ہموار، اربوں ڈالر کا منصوبہ جلد لانچ ہوگا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے معدنی نمک کی برآمد کی راہ ہموار ہوتی جارہی ہے۔

پاکستان میں نمک کانوں، جھیلوں اور سمندر سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ایس آئی ایف سی نے اس حوالے سے ایک جامع منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

کئی ارب ڈالر کے اس منصوبے کا اجرا جون میں ہوگا۔ معدنی نمک کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان میں کانوں سے سالانہ 20 لاکھ میٹرک ٹن نمک حاصل کیا جاتا ہے۔

چند ماہ سے کراچی بھر میں ٹھیلوں پر معدنی نمک خاصے کم نرخوں پر فروخت ہو رہا ہے۔ یہ نمک صفائی کے مراحل سے گزارا نہیں گیا۔ ریفائننگ کے بعد اس نمک کو برانڈنگ کے ذریعے بڑے پیمانے پر برآمد کرنے سے پاکستان کو خطیر زرِ مبادلہ حاصل ہوسکتا ہے۔

کراچی کی ساحلی پٹی خاصی طویل ہے جس سے بہت بڑے پیمانے پر نمک حاصل کیا جاسکتا ہے۔ دنیا بھر میں سمندری وسائل سے مالا مال ممالک نمک کی پیداوار بڑھاکر اُسے اپنی برآمدات میں بھی نمایاں رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز،100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کا اضافہ

بھارت ایک زمانے سے پاکستان کا معدنی نمک منگواکر اُسے ری پروسیس کرکے ہمالین سالٹ کی برانڈنگ کے تحت امریکا اور یورپ کو برآمد کرکے خطیر زرِمبادلہ کمارہا ہے۔

مزید خبریں