اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ عمران خان خان کل جیل سے باہر آجائیں گے۔
وکلا ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ ن لیگ والے لوٹیرے ہیں۔انہوں نےہمیشہ دھر تی ماں کو لوٹا ہے۔
لطیف نے کھوسہ نے پیپلز پارٹی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے جب تک عوامی سیاست کی ہم نے ان کا ساتھ دیا لیکن آج پیپلز پارٹی اقتدارکی سیاست کررہی ہے۔ جس کی وجہ سے ہم نے ان کا ساتھ چھوڑدیا۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ کل عمران خان باہر آجائیں گے کیونکہ عدت کیس پر فیصلہ ہونا ہے ۔
ریلی کی دوران وکلا نے اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ 75سالوں میں آئین و قانون کی جنگ کسی نے لڑی ہی نہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ عمران خان جنگ لڑ رہے ہیں ۔ اس جنگ میں پوری وکلا برادری ، پوری قوم اور امت مسلمہ شامل ہے۔ اس وقت پنجاب پولیس آلہ کار بنی ہوئی ہے۔ کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ بیڈ رومز میں کیمرے لگائے جائیں۔
مزید پڑھیں: علی امین اندر سرکاری اور باہر پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ بن جاتے ہیں، گورنر کے پی
بجٹ پر بات کرتے ہوئے ایک وکیل نے کہا کہ ہمارے حکمران انگوٹھا چاپ ہیں۔ بجٹ کے بار ے میں کسی کو کوئی پتہ نہیں کہ بجٹ میں ہے کیا؟ ن لیگ اور پیپلز والوں کو بھی نہیں پتہ ۔ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کیخلاف باتیں کرتی ہیں لیکن اقتدار کیلئے ایک ہیں۔