اسلام آباد (سدھیرکیانی)ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک کی سی ڈی اے کے ڈائریکٹر سینی ٹیشن معشوق علی سے ملاقات، عید الاضحیٰ کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پرڈائریکٹر سمیت پورے عملے کو مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے عید الاضحیٰ کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پرڈائریکٹر سینی ٹیشن معشوق علی سے انکے آفس میں ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جے سالک کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پرسینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ نے بہترین انتظامات کئے جس پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن اور تمام دیگر عملہ مبارکباد کا مستحق ہے۔
سینی ٹیشن عملے کی دن رات شبانہ روز محنت کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت میں بر وقت آپریشن سے صفائی کے بہترین انتظامات رہے اور کہیں پر بھی گندگی نظر نہیں آئی،انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ سینی ٹیشن عملے کے 130 ورکرز کو بھی اوجڑی الاؤنس میں شامل کیا جائے،ڈائریکٹر سینی ٹیشن معشوق علی نے اس موقع پر کہا کہ سی ڈی اے کے شعبہ سینی ٹیشن کی بنیادی ذمہ داری شہر کو صاف و شفاف رکھنا ہے، اور ہم اپنے ذمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، مستقبل میں بھی اپنے فرائض کو بطریق احسن ادا کرتے رہیں گے، اس موقع پر سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سے وابسطہ درجنوںمرد و خواتین بھی موجود تھے جنہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔











