منگل,  22 اکتوبر 2024ء
چارجولائی کو برطانیہ کے عام انتخابات کیلئے ورکرپارٹی کی انتخابی مہم کی افتتاحی تقریب منعقد

مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز)آئندہ ماہ چارجولائی کو برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں ورکرپرٹی جی بی کی انتخابی مہم کاآغاز کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم میں ورکرپارٹی کے سربراہ جارج گیلوے اورمانچسٹر،بریڈفورڈ سے انتخابی میدان میں حصہ لینے والے اٹھارہ امیدواروں نے شرکت کی ۔

عام انتخابات میں ورکرپارٹی کے 151امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ورکرپارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ عوام لیبرپارٹی اور کنزرویٹوپارٹی سے تنگ آچکے ہیں اور اب وہ تبدیلی  چاہتے ہیں ۔

اس موقع پر پارٹی کے سربراہ جارج گیلوے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین میں جو ظلم آج ہو رہا ہے، کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والا اس کی حمایت نہیں کرناچاہے گا تو پھر کیوں سب خاموش ہیں؟

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے، بچوں کو چن چن کر مارا جا رہا ہے ،فلسطینیوں کی نسل کشی پر تمام بڑے ممالک خصوصا برطانیہ کی دو بڑی سیاسی جماعتیں اس پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا آپ لوگوں کے مذاہب یا فرقے اجازت دیتے ہیں کہ ایسے ظلم زیادتی کرنے والوں کے خلاف چپ سادھ لی جائے اور ان کو قتل عام کرنے دیا جائے ؟

ان کا کہنا تھا کہ میری تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل ہے کہ وہ فلسطین کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور غزہ جنگ کے خلاف آواز بلند کریں اور بے گناہ فلسطینیوں کے مزید قتل عام کو روکنے کے لئے باہر نکلیں۔

 

مزید خبریں