اسلام آباد(روشن پاکستنا نیوز)آج ریسکیوونفا میں ایس ایس پی آپریشنز انویسٹیگیشن حسن جہانگیر وٹو کی ہونے والی پریس کانفرنس کی کوریج کے لیے کرائم رپورٹرز کی کثیر تعداد پہنچی جہاں پریس کانفرنس کرنے کے لیے افسران کے پہنچنے پر سینیئر کرائم رپورٹرز مظہر شیخ محمد ظریف خرم ملک صدام مانگٹ اور محمد عثمان نے وفاقی پولیس کے افسران سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔
کرائم رپورٹرز نےافسران کو یہ باور کرایا کہ ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اسلام آباد پولیس مسلسل یہ بہانہ بنا رہی ہے کہ لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کرائم ڈائری نہیں بھجوائی جا رہی جس کے باعث کرائم رپورٹرز کو معلومات اکٹھی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
کرائم رپورٹرز نے یہ بھی باور کرایا کہ جرائم کی آئے روز تعداد میں اضافہ خطرناک حد کو چھو رہا ہے لیکن اسلام آباد پولیس کو کنٹرول کرنے کی بجائے اپنی نااہلیوں اور پردہ ڈالنے کی خاطر کرائم ڈائری کو رپورٹرز سے چھپا رہی ہے۔
کرائم ڈائرپورٹرز کی اکثریت نے اسلام آباد پولیس کے اس غیر ذمہ دارانہ رویہ پر مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ہے کرائم رپورٹرز کا یہ مطالبہ ہے کہ کرائم ڈائری کو فل فور بحال کیا جائے بصورت دیگر کرائم رپورٹرز تمام پریس کانفرنسز اور پریس ریلیز کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔