جمعه,  20  ستمبر 2024ء
قومی اسمبلی سے پہلے دبنگ خطاب پر سحرکامران کاآصفہ بھٹوکو زبردست خراج تحسین پیش

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحرکامران نے ایم این اے آصفہ بھٹو کی جانب سے بجٹ پر بحث کے دوران قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب کے دوران زبردست تقریر کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن ان کی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی حقیقی عکاسی کرتی ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحرکامران نے ایم این اے آصفہ بھٹو کی جانب سے بجٹ پر بحث کے دوران زبردست تقریر کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے عوام کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن ان کی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی حقیقی عکاسی ہے۔

سحر کامران نے کہاکہ ماشاءاللہ آصفہ بھٹو کی اس ملک اورعوام کے لئے محبت اور ہمدردی ان کے بجٹ تقریر کےدوران  ہر لفظ میں جھلک رہی تھی ۔

 

 

یادرہے کہ خطاب میں آصفہ بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ اس ایوان کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتی ہوں، اس وقت ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا یہ بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہے؟ کسانوں، مزدوروں، غریبوں کے لیے اس بجٹ میں کچھ نہیں، نئے سال کا بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا، بجٹ کی ترجیحات میں کسان، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے تھا،  کیا پاکستان کے لوگ اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں؟

آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ ہمیں عام آدمی کے ریلیف کے لیے آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں کسان کو مضبوط کرنا ہوگا، کسان کو کبھی سیلاب، کبھی گندم درآمد کا مسئلہ ہے۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملک کے غریب ترین شہریوں کوسہولیات فراہم کرنا ہوں گی، ہمیں پاکستان اور قوم کی خوشحالی کےلیےکام کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News