بدھ,  23 اکتوبر 2024ء
جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مری،گلیات،کوہستان، بالا کوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت خیبرپختوںخوا کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں اتوار کو سہ پہر تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے مری اور گلیات میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، اس کے علاوہ کوہستان، بالا کوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت خیبرپختوںخوا کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھبارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

ادھرپی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے میں رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے، یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون شروع ہونے کا امکان ہے۔

جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے جبکہ دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر تک بارشیں متوقع ہیں۔

پی ڈی ایم اے  کے مطابق جولائی کے چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں