بدھ,  12 نومبر 2025ء
بجلی کے ظالمانہ ٹیرف نے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دیں

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)بجلی کے بلز نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں شہریوں کا کہنا ہے عوام کی خدمت کے دعویدار کہاں ہیں اب اس ظلم کیخلاف ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کیوں نہیں جاتے،اس ملک میں کیا غریب کو جینے کا حق نہیں، تمام مراعات اشرافیہ لے اور بلز غریب عوام دے،کنزیومر سے جگا لیا جا رہا ہے.

عوام حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کا شکار ہیں فری بجلی استعمال کرنے والی اشرافیہ کے فری یونٹس کا بل غریب عوام کیوں دے،بجلی کے 200 یونٹس سے زائد ہونے پر سلیب ریٹ بڑھنے پر اگلے 6 ماہ تک 200 سے کم یونٹس ہونے پر بھی وہی سلیب ریٹس لگانا ظالمانہ پالیسی ہے اگر کسی غریب کے گھر خوشی یا غمی کے موقع پر بجلی زیادہ استعمال ہوتی ہے تو اگلے 6 ماہ تک کس بات کی سزا دی جاتی ہے۔کفایت شعاری کے ساتھ بجلی استعمال کرنے کے باوجود بجلی کا بل زائد کیوں آ رہا وجوہات کیا ہیں.سلیب کے حساب پہلے 100 یونٹس کی قیمت 7.74 روپے فی یونٹ ہے.

اگر 100 یونٹ سے کم بل ہے بشمول دیگر ٹیکس شامل کر کے 1000 روپے تک بل آئے گا 101 سے لیکر 199 یونٹ تک فی یونٹ 10.20 روپے پڑ رہا ہے 200 یونٹس کا بل 3200 روپے بشمول تک بل آئے گا 200 سے یونٹس سے زائد استعمال پر 10000 ہزار سے زائد بل آئے اور اگلے چھ ماہ 60 یونٹس ہی استعمال کرنے کے باوجود بل تقریباً 7000 تک زیادہ بل آئے گا.

مزید خبریں