بدھ,  23 اکتوبر 2024ء
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کے مسلسل ریکارڈ توڑ نے کا سلسلہ جاری ،مئی میں ریکارڈ 332 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات سال بہ سال 41 فیصد بڑھ کر مئی میں ریکارڈ 332 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال 236 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 40.7 فیصد زیادہ ہے۔جولائی 2023 سے مئی 2024 کے دوران مالی سال 2023-24 کے دوران ICT کی برآمدی ترسیلات 2.925 بلین امریکی ڈالر تک بڑھ گئی ہیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 2.371 بلین امریکی ڈالر کی اطلاع دی گئی تھی۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شازہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ٹی کے شعبے کی ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافے میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) کا کردار قابل تعریف ہے۔ شازہ فاطمہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر آئی ٹی کی برآمدات میں اضافے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیر نے مزید کہا کہ روپے موجودہ بجٹ میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر انفارمیشن منصوبوں کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں