هفته,  23 نومبر 2024ء
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت اور گورننس کے نظام میں تبدیلی، وزارتوں اور محکموں کی ری اسٹرکچرنگ منصوبے کی منظوری

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)پنجاب میں حکومت اور گورننس کے نظام میں تبدیلی اور وزارتوں اور محکموں کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ری اسٹرکچرنگ منصوبے کی منظوری دے دی،انہوں نے 14 رکنی کمیٹی قائم کر دی جسے 60 دن میں سفارشات کی تیاری کا ٹاسک دیا گیا ہے۔پنجاب میں وزارتوں اور محکموں کی ری اسٹرکچرنگ کمیٹی کی کنوینئر سینیئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہوں گی، وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اورصوبائی وزیر قانون صہیب احمد کمیٹی کے ارکان مقرر کیے گئے ہیں۔

بتایاگیا ہےکہ ری اسٹرکچرنگ کے دوران فالتو، نکمے اور خساروں کے شکار اداروں کی ڈاؤن سائزنگ کی جائے گی ، ایک ہی کام کرنے والے زائد اداروں کو ختم یا ضم کر دیا جائے گا، وزارتوں کا حجم کم کر کے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی۔ری اسٹرکچرنگ اور ڈاؤن سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کا عمل سادہ ، آسان اور تیز بنایاجائے گا ،اور اس سے اربوں روپے کی بچت ہو گی جبکہ حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہو گی۔

مزید خبریں