لاہور(روشن پاکستان نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون کے خلاف 4 درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کا ہتک عزت ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کا 4 صفحات پر مشتمل عبوری تحریری فیصلہ سامنے آیا ہے۔جسٹس امجد رفیق نے اپوزیشن لیڈر، پریس کلب کے صدر اور دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا۔
عدالت عالیہ لاہور کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواستوں میں اٹھائے گئے اہم نوعیت کے قانونی نکات کی تشریح کی ضرورت ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عدالت نے درخواستوں پر 4 جولائی کے لئے نوٹس جاری کردیے ہیں اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کےلیے طلب کرلیا۔تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ دائر درخواستوں میں ہتک عزت کے نئے قانون کو چیلنج کیا گیا ہے۔