اتوار,  29  ستمبر 2024ء
عیدالاضحیٰ سے قبل مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ریکارڈ؟ادارہ شماریات کیجانب سے ہوشرباء انکشاف

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادو شمار جاری کر دیئے ۔

اعدادو شمار کے مطابق عیدالاضحیٰ سے قبل مہنگائی کی شرح میں 1.30 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادپرمہنگائی کی شرح23فیصدسے تجاوز کر گئی ہے۔

ایک ہفتے میں19اشیائے ضروریہ مہنگی،صرف8کی قیمتوں میں کمی آئی،24اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اس دوران استحکام رہا، گزشتہ ہفتے ٹماٹر،چکن،دال چنا،انڈے،بیف اورمٹن مہنگا ہوا، دال مونگ،کیلے،بجلی،ایل پی جی،سگریٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے پیاز،سرخ مرچ،چاول،لہسن،بریڈ،گندم کاآٹاسستا ہوا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News