اسلا م آباد(روشن پاکستان نیوز)صبح کے وقت بیدار ہونے کے فوری بعد پانی پینے کی عادت کو صحت مندانہ عادت قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل رات پانی کے بغیر گزارنے کی وجہ سے جسم ڈی ہائیڈریٹ ہو چکا ہوتا ہے چنانچہ اٹھتے ہی پانی پینے سے جسم میں پانی کی کمی پوری ہو جاتی ہے اور پیاس بجھ جاتی ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ صبح اٹھتے ہی پانی پینے سے انرجی لیول بڑھتا ہے، میٹابولزم تیز ہوتا ہے، نظام انہضام بہتر ہوتا ہے اور دماغی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ بیداری کے بعد سب سے پہلے پانی پینے سے موٹاپے سے بھی نجات ملتی ہے۔
چنانچہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیداری کے فوری بعد پانی پینا ایک صحت مندانہ عادت ہے، جسے معمول بنانا چاہیے۔