اتوار,  24 نومبر 2024ء
موبائل، سیمنٹ، کاغذ، امپورٹڈ ملبوسات ،گاڑیاں مہنگی، پٹرولیم لیوی میں بھی اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی بجٹ میں موبائل، سیمنٹ، کاغذ، امپورٹڈ گاڑیاں مہنگی اور جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق برانڈڈ ملبوسات، جوتے، لیدر پروڈکٹس مہنگی کردی گئی ہیں جبکہ نان فائلر کیلیے خرید و فروخت اور کاروبار پر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے ۔

پیٹرولیم مصنوعات پرعائد پیٹرولیم لیوی میں 33 فیصد اضافہ کیا گیا، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔

ہائی اوکٹین، لائٹ ڈیزل اور ایتھانول پر پیٹرولیم لیوی میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

مزید خبریں