المنقف(روشن پاکستان نیوز) کویت میں ایک رہائشی عمارت کے کچن میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی افراد کو بچا لیا گیا۔
کویتی میڈیا کے مطابق جنوبی کویت کے شہر المنقف میں صبح کے وقت رہائشی عمارت میں آگ لگی ، متاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیرتھے، جن میں سے متعدد کو بچا لیا گیا، جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
حکام نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں آگ کے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔ ہم ہمیشہ کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ بہت زیادہ ورکرز کو ایک جگہ نہ رکھا جائے۔
مزید پڑھیں: لاہور،آئی جی پنجاب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے والا شہری جاں بحق
متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ، آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے ، دوسری جانب کویتی وزیرداخلہ نے عمارت کے مالک اور کمپنی کے مالک کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔