اتوار,  20 اپریل 2025ء
19 جون کے بعد پری مون سون بارشوں کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ 19 جون کے بعد ملک میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ اس سال معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس عیدالاضحیٰ کے موقع پر میدانی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔

مزید خبریں