جمعرات,  13 نومبر 2025ء
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی لکی مروت میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (سدھیرکیانی) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے لکی مروت میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ملکی سالمیت کے لیے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ناگزیر ہے۔

بہیمانہ کاروائیوں میں ملوث مٹھی بھر عناصر کے سروں کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے، گھناؤنے فعل کے مرتکب ملک دشمن کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی رعایت نہ برتی جائے، وطن عزیز کے تحفظ اور سالمیت کی خاطر ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں جن سے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔

مزید خبریں