اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا جس سے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہو گئی ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 8 پیسے اضافہ ہو اجس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 28 پیسے ہو گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: اسٹار وارز کا نایاب ترین کھلونا 5 لاکھ ڈالرز سے زائد میں نیلام
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 106 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 73 ہزار 860 کی سطح پر پہنچ گیا۔











