جمعرات,  01 جنوری 2026ء
شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی اندرونی کہانی سامنے لانے کا عندیہ دیا

کراچی (روشن پاکستان نیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈکپ کے بعد ٹیم کی اندرونی کہانی سامنے لانے کا عندیہ دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران ٹیم میں اتحاد نہ ہونے سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ پینل میں محمد وسیم بیٹھے ہیں جنہوں نے بہترین انداز میں کام کیا تھا، انہیں بھی بہت چیزیں معلوم ہیں، مجھے بھی بہت کچھ معلوم ہے لیکن کھل کر بول نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھی کپتانی کی ہے ،سہیل بھی میرے ساتھ رہاہے ، آپ کا لیڈر کپتان ہوتاہے ، جو سب کو ساتھ لے کر چلتاہے ، کپتان ٹیم کا ماحول خراب کردیتاہےیاپھر وہ ٹیم کو بنا دیتاہے ، کپتان سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔

مزید پڑھیں: میچ سے قبل اعظم خان سے کہا پرفارم کرو ورنہ فٹنس پر بات آئیگی، شاہد آفریدی

مزید خبریں