مظفرآبادع (روشن پاکستان نیوز)مظفرآباد میں تاؤبٹ کے مقام پر مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد کو زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا، گیارہ افراد دریائے نیلم کی تیز لہروں کی نذر ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ایس پی پولیس نیلم خواجہ محمد صدیق کے مطابق لینڈ کروزر جیپ پر سیاحوں 5 علاقہ مکینوں اور 7 بکروالوں سمیت 19 افراد سوار تھے۔
بلوچستان میں اغوا کیے گئے 73 مزدور گھر پہنچ گئے
یس پی نیلم کے مطابق ایک خاتون سمیت تین لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ پانچ زخمی افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے اور11 افراد دریائے نیلم میں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش کیلئے شاردہ سے کشتیاں اور غوطہ خوروں کی ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔
اپر دیر میں بھی حادثہ
دوسری جانب اپر دیر میں بھی بیلو کے مقام پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر دریائے پنچکوڑہ میں جاگری۔
پشاورمیں 5 سال میں غیرت کے نام 126 افراد قتل
حادثے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جبکہ کار سوار تین افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، پولیس نے زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔