اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
آفٹر نون سکول ضلع حافظ آباد کے اساتذہ پچھلے کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)آفٹر نون سکول ضلع حافظ آباد کے اساتذہ پچھلے کئی ماہ سے تنخواہوں کے انتظار میں ہیں ایک ہفتہ ہوگیا ہے آفٹرنون کے اساتذہ کے تنخواہوں کے لیے فنڈز آ چکا ہے۔

ڈیمانڈ بھی مکمل ہے اس کے باوجود اساتذہ سے کہا جاتا ہے ڈی ای او فیمیل کی جانب سے ڈیمانڈ نہیں بھیجی گئی۔

اساتذہ کا کہنا ہے جب ڈی او فیمیل کو اپرووچ کیا گیا تو ان کے آفس سے اطلاع ملی کہ ہم نے ڈیمانڈ بھیج دی ہے.بلاوجہ تاخیر سے اساتذہ کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا ہے ایڈیشنل بجٹ کی درخواستیں موجود ہیں جن لوگوں نے 15 فیصد پیمنٹ دے دی ہے ان کے کام کیئے جارہے ہیں اور آفٹرنون کا کام روک دیا گیا ہے جو سراسر زیادتی ہے۔

اس سے قبل بھی عید سے پہلے تنخواہیں آچکی تھی مگر سی او آفس عملے کی ہٹ دھرمی کے باعث اساتذہ کو نہیں دی گئی.کلیریکل سٹاف اپنے کمیشن کے چکر میں 1600 اساتذہ سمیت 500 سے زائد درجہ چہارم کے ملازمین کی عید خراب کرنے پہ تل ہوا ہے کرپشن کی نیت سے پچھلی دفعہ ڈھائی ماہ کی سیلری کافی سکولز کو نہیں بھیجی گئی اور کہیں پر فریش ڈیمانڈ کے باوجود بھی جان بوجھ کر کسی استاد کی سیلری مس کردی گئی۔

 

مزید خبریں