هفته,  23 نومبر 2024ء
اسلام آباد، ٹریل 5 سے ملنے والی طالبعلم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ ہلز سے مردہ حالت میں ملنے والی طالبہ طحہٰ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔15 سالہ طالب علم طحہٰ کی لاش چند روز قبل مارگلہ کے ہائیکنگ ٹریل 5 سے ملی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا کہ طحہٰ کے جسم پر تشدد یا چوٹ کے کوئی نشان نہیں تھے اور نہ ہی طحہٰ کے جسم پر کسی تیز دھار آلے کے نشانات تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طحہٰ کے جسم کے نمونے پنجاب فرانزک لیب لاہور بھجوا دیے گئے ہیں۔ طحہٰ کی موت کی وجہ پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

طالب علم طحہٰ کی موت کی وجہ پانی کی کمی یا دل کا دورہ ہو سکتا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق طحہٰ کے جسمانی اعضاء بالکل ٹھیک تھے۔

مزید خبریں