اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو ساتھی اور اس کے دوست نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا،تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایاکہ شالیمار تھانے کی حدود میں طالبہ کومبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ واقعہ دارالحکومت کے سیکٹر E-11-2 کے فلیٹ میں پیش آیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان ظہیر اور دانیال کو گرفتار کر لیا ۔ متاثرہ کی شکایت پر تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کر گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے زیادتی کے بعد لڑکی کو ڈرایا اور دھمکیاں بھی دیں۔شالیمار پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔