اتوار,  29  ستمبر 2024ء
پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ, تازہ ترین قیمتیں دیکھیں

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 6 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں سیمنٹ کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھاگیا،۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کے شمالی شہروں میں فی سیمنٹ کے تھیلے کی قیمت 1,286 روپے ریکارڈ کی گئی جو کہ 1,260 روپے کے پچھلے نرخ سے 2.11 فیصد زیادہ ہے۔جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی قیمت 1,199 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ ہفتے کے 1198 روپے کے نرخ سے 0.08 فیصد زیادہ ہے۔

اسلام آباد میں سیمنٹ کی پرچون قیمت 1,294 روپے رہی جبکہ راولپنڈی میں 1,281 روپے گوجرانوالہ میں 1,300 روپے، فیصل آباد میں 1,280 روپے، لاہور، پشاور اور بہاولپور میں 1,300 روپے اور سیالکوٹ میں 1,260 روپے رہی۔کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1165 روپے ریکارڈ کی گئی جب کہ حیدرآباد میں 1180 روپے، سکھر میں 1290 روپے اور لاڑکانہ میں 1173 روپے رہی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News