جمعرات,  01 جنوری 2026ء
“میں آل راؤنڈر ہوں، بالر کیوں لکھا”

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے فوٹو شوٹ کے دوران شاہین آفریدی کے ساتھ دلچسپ واقعہ رونما ہوگیا۔

فوٹو شوٹ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پوسٹر کے ہمراہ تصویر کھینچوانے کا کہا گیا تو اس پر انکے نام کے ساتھ بالر لکھا ہوا تھا جس پر وہ ناراض ہوگئے۔

انہوں شکایت کی کہ میں ایک آل راؤنڈر ہوں، آپ نے میرے نام کے آگے صرف بولر کیوں لکھا ہے؟۔

قومی کرکٹر نے آئی سی سی کی میڈیا ٹیم کو شکایت درج کروائی۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم سب سے زیادہ T20 انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان بن گئے

مزید خبریں