جمعه,  27 دسمبر 2024ء
مزدور طبقے کو نظر انداز کیا گیا ہے،ہم انکا احساس محرومی دورکرینگے،ڈاکٹر یاسین رحمان

لوٹن (روشن پاکستان نیوز) ورکر پارٹی کے پارلیمانی امیدوارپاکستانی نژادڈاکٹر یاسین رحمان نے غزہ جنگ پر برطانوی حکمراں جماعت کنزرویٹوپارٹی اور اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی کو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پراسرائیل کا ساتھ دینے پر انہیں کبھی معاف نہیں کرناچاہئے۔ میں سیاست میں لوٹن ساؤتھ اور ساؤتھ بیڈ فورڈ شائر اور اپنے ملک کے لوگوں کی خدمت کے لیے آیا ہوں۔میں ورکرز پارٹی جی بی کے لیے کھڑا ہوں تاکہ وہ برطانوی محنت کش طبقے کے لیے آواز بنے اورمقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر مسائل پر ان کی نمائندگی کرے۔

میڈیا سے بات چیت میں ڈاکٹر یاسین رحمان نے کہاکہ میں سیاست میں لوٹن ساؤتھ اور ساؤتھ بیڈ فورڈ شائر اور اپنے ملک کے لوگوں کی خدمت کے لیے آیا ہوں۔میں ورکرز پارٹی جی بی کے لیے کھڑا ہوں تاکہ وہ برطانوی محنت کش طبقے کے لیے آواز بنے اورمقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر مسائل پر ان کی نمائندگی کرے۔

انہوں نے کہاکہ برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی اوراپوزشین لیبر پارٹی کو غزہ میں مسلسل نسل کشی کی جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دینے پر کبھی معاف نہیں کرناچاہیئے۔

انہوں نے بغیر کسی جواز کےفلسطینیوں کی نسل کشی کرنے والی اسرائیلی حکومت کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں فلسطین کی ریاست کو فوری طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔ ایک ملک کے طور پر ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم فلسطینی عوام کے لیے کھڑے ہوں اور بے گناہ اورمعصوم لوگوں کے خلاف جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی محنت کش طبقے کو سیاسی اشرافیہ نے برسوں سے نظر انداز کیا ہے۔ یہ دو جماعتی نظام کو بدلنے کا وقت ہے۔صرف ورکرز پارٹی ہی برطانوی محنت کش طبقے کے لیے کھڑی ہو گی اور ہماری یونین کے مستقبل کو بچائے گی۔

لوٹن سے اب تک جن دیگر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں گرین پارٹی کے ایڈورڈ کارپینٹر، لبرل ڈیموکریٹ کے ڈومینک گریفتھس، ریفارم یو کے کے لیے نارمن میکلین، عتیق احمد ملک آزاد، اور سینٹرل بیڈ فورڈ شائر کے کونسلر مارک ورسیلین کنزرویٹو کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

برطانیہ کے شہر لوٹن سے سات امیدوار عام انتخابات میں لوٹن ساؤتھ اور ساؤتھ بیڈ فورڈ شائر کی پارلیمانی نشست پر مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں اتر رہے ہیں ۔

مذکورہ علاقے سے سابق رکن پارلیمنٹ ریچل ہاپکنز ہیں جن کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے اور وہ 4 جولائی کو ورکرپارٹی کے ڈاکٹر یاسین رحمان کا مقابلہ کرینگے ۔

جبکہ ڈاکٹر یاسین رحمان کو حال ہی میں سینئر سیاست دان جارج گیلوے نے اپنی ورکرپارٹی کے لئے لوٹن سے نامزد کیا ہے ۔

مزید خبریں