جمعه,  01 نومبر 2024ء
سالمیت کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے، روسی صدر

ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے واضح کیا ہے کہ روس کی سالمیت اور خودمختاری کو خطرات لاحق ہوئے تو ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

یوکرین پر ایٹمی جنگ کے خطرات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ مغرب نے بارہا روس پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگایا لیکن ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

یہ امریکہ تھا جس نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کیے، انہوں نے کہا کہ روس کا جوہری اصول متعدد خطرات کے جواب میں ایسے ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: روسی لڑکی کو ’دیسی دولہے‘ کی تلاش، کیا آپ کو قبول ہے؟

روسی صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ روس کا نیٹو کے رکن ممالک پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

مزید خبریں