بدھ,  25 دسمبر 2024ء
روسی لڑکی کو ’دیسی دولہے‘ کی تلاش، کیا آپ کو قبول ہے؟

ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سوشل میڈیا انفلوینسر دلچسپ انداز کے ساتھ شوہر ڈھونڈنے نکل پڑی ہیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ڈنارا نامی کانٹینٹ کریئیٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بن رہی ہے جس میں وہ دیسی دولہا کی تلاش میں ایک شاپنگ مال میں موجود ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لال ساڑھی پہنے روسی خاتون ایک مال میں اپنے ہاتھ میں ایک کیوں آر اسکین کوڈ کا پوسٹر تھامے محبت کی تلاش میں کھڑی ہیں جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی۔

ڈنارا کی جانب سے انسٹاگرام ریل پوسٹ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ شوہر ڈھونڈنے میں میری مدد کریں۔

 

لیکن اس سے پہلے کہ آپ سہرا خریدنے ننگے پاؤں بھاگ کھڑے ہوں، یہ جان لیں کہ ڈنارا کو پاکستانی نہیں بلکہ انڈین دولہے کی تلاش ہے۔ جس کا کیپشن انہوں نے اپنی ویڈیو پر بھی لکھا ہے۔

بہت سے صارفین محبت کی تلاش کے لیے ڈنارا کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اپنی محبت پانے کے لیے 8 سال انتظار کیا، محمد رضوان کا دلچسپ انکشاف

وائرل ویڈیو نے 85 ہزار سے زائد لائکس، 8 ہزار سے زیادہ تبصرے اور 7.8 ملین ویوز حاصل کیے۔

مزید خبریں