کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں دفعہ 144 نافذ ہونے اور فوٹو اسٹیٹ مشینیں بند ہونے کے باوجود آج بارہویں جماعت کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا آج چوتھا روز ہے۔ صبح کی شفٹ کا پرچہ صبح 9 سے 12 بجے تک جبکہ دوپہر کا پیپر 2 سے شام 5 بجے تک شیڈول ہے۔
انٹرمیڈیٹ بورڈ انتظامیہ آج بھی کراچی میں پرچہ آؤٹ ہونے سے روکنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ بارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ مقررہ وقت سے 30 منٹ قبل سوشل میڈیا پر آؤٹ ہو کر وائرل ہو گیا۔
چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن کے مطابق تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ جبکہ امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دورانِ امتحان بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، حافظ نعیم
تاہم پرچہ آؤٹ ہونے سے روکنے کے لیے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے تمام انتظامات کسی کام کے نظر نہیں آرہے۔











