اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد میں ویت نام کی سفیر کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا ہےکہ مجھے کچھ خریداری کرنی تھی اور ہئیر کٹ کیلئے اسپا بھی جانا تھا، لیکن میں اپنا فون ساتھ لے جانا بھول گئی، میری شوہر کا جب مجھ سے کافی دیر رابطہ نہ ہوسکا تو انہوں نے پولیس کو خبر کردی۔
نجی ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ناراضگی کی بھی تردید کردی۔
اس موقع پر ویتنامی سفیر نے کہا کہ ناصرف لیئے میرے لئے بلکہ پاکستان کیلئے بھی میری اہلیہ کی زندگی کی حفاظت پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے اسلام آباد پولیس اور آئی جی اسلام آباد کی فوری کارروائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے بہت تعاون کیا گیا۔