جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
گوتم بدھ کی یاد میں تقریب منعقد،ڈاکٹر یاسین رحمان کی خصوصی شرکت

لوٹن(روشن پاکستان نیوز)گوتم بدھ کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران گوتم بدھ کے امن، ہمدردی اور عدم تشدد کے پیغامات پر زور دیتے ہوئے ان کے ورثے کو اجاگر کیا گیا۔

چارجولائی کو برطانیہ کےپارلیمانی انتخابات میں لوٹن سے ورکرپارٹی کے امیدوارڈاکٹر یاسین رحمان نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔

انہوں نے کہاکہ کہ مجھےبدھ  مت کی تقریب میں شرکت کرکے خوشی ہوئی ہے ۔

 

اپنے خطاب میں انہوں  نے کہاکہ یہ پروگرام چراغ جلانے کی ایک خوبصورت روایتی تقریب پر مشتمل تھا، جس کے بعد ایک  راہب نے اس عالمی تہوار کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے اس پر روشنی ڈالی ۔

انہوں نے کہاکہ میں نے سکون اور ذہن سازی کے ماحول کا بھی تجربہ کیا جو بدھ مت کے طریقوں کے لیے لازمی ہے، جو آج کے ماحول میں ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوتم بدھ نے انسانی بقائے باہمی کے لیے ناقابل تغیر اصول سکھائے جن میں ہمدردی، حکمت، امن اور عدم تشدد، طاقتور اور جابروں کے خلاف دنیا کے کمزوروں، پسماندہ طبقوں اور مظلوموں کیلئے کھڑا ہونا،کمزوروں کے ساتھ ہمدردی اور مہربانی کا مظاہرہ کرنا اور سچائی کا دفاع کرنا شامل ہیں۔

 

 

ڈاکٹر یاسین رحمان نے کہاکہ ہمارے مشکل وقتوں میں یوم ویساک کی یاد ان اقدار کے ساتھ ہماری وابستگی کی تجدید کے لیے ایک اچھا لمحہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ گوتم بدھ کا پیغام اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی جھلکتا ہے، جو رکن ممالک پر خاص طور پر طاقت کے استعمال، لوگوں کو دبانے اور ان کے انسانی حقوق کے خلاف اس کے اصولوں کو فروغ دینے اور ان پر سختی سے عمل درآمد کرنے کو یقینی بناتا ہے۔

 

 

ان کا کہناتھا کہ ہماری ورکر پارٹی کے منشور کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ اچھی  صحت اور سماجی نگہداشت کے نظام میں سرمایہ کاری کرکے ذہنی صحت کو سپورٹ کیا جائے تاکہ ذہنی طور پر بیمارافراد کے لئے  مہم چلائی جا سکے۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News