اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)معروف کھلاڑیوں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران اور دلچسپی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے اپنی زندگی کے اس لمحے سے متعلق انکشاف کیا ہے، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
محمد رضوان اور بابر اعظم کی جانب سے ایک انٹرویو دیا گیا تھا، جس میں محمد رضوان کی جانب سے اپنی پسند کی شادی سے متعلق انکشاف کیا گیا۔
کھلاڑی کا کہنا تھا انہیں اپنی پسند کی شادی کے لیے 1 یا 2 سال نہیں بلکہ 8 سال انتظار کرنا پڑا ہے۔
محمد رضوان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جس لڑکی سے شادی کی خواہش رکھتے تھے، اس لڑکی کے والدین مجھ سے شادی کے لیے راضی نہ تھے۔
مزید پڑھیں: رضوان سے کیپنگ کرائی جائے،سابق کپتانوں کا بابر کو مشور
تاہم 8 سال کے لمبے عرصے کے دوران دعاؤں کے باعث اپنی محبت کو پانے میں کامیاب ہوگئے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ تفصیل تو نہیں بتائیں گے تاہم اس 8 سال کے عرصے میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ وہ بتاتے ہیں کہ میں اللہ سے اپنی محبت کو روز مانگنا پڑا۔
کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ہمارے ذہنوں میں چیزیں تھیں کہ اللہ سے جو مانگا جائے، یہ ہو ہی نہیں سکتا ہے کہ نہ ملے۔