لوٹن (روشن پاکستان نیوز)برطانیہ کے شہر لوٹن سے ورکرپارٹی کے پارلیمانی امیدوار ڈاکٹر یاسین رحمان نے کہا ہے کہ ہم ورکرپارٹی کا حصہ ہونے کی حیثیت سے اسرائیل کے وحشیانہ حملے کے خلاف فلسطین اور غزہ کے لوگوں کے لیے اپنی حمایت میں ذرا برابر بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں انہوں نے کہاکہ آج کمیونٹی کے ممبران سے ان کی ملاقات تھی جو زبردست رہی۔
انہوں نے کہاکہ ملاقات غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے اندھا دھند قتل عام پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اسرائیل کے قتل عام کے اس وحشیانہ اقدام کی مذمت کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ ہم ورکرپارٹی کا حصہ ہونے کی حیثیت سے اسرائیل کے وحشیانہ حملے کے خلاف فلسطین اور غزہ کے لوگوں کے لیے اپنی حمایت میں ذرا برابر بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔
ڈاکٹر یاسین رحمان نے کہاکہ اسرائیل کے اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،برطانوی حکومت کی خاموشی نے بھی کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں،میں برطانوی شہریوں خصوصاًلوٹن کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمیں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ہم اس جنگ کے خاتمے کے لئے سب سے آگے کھڑے ہونگے۔
