جمعرات,  18  ستمبر 2025ء
برطانوی جوڑے کا لاکھوں پائونڈلاٹری جیتنے کے بعد بھی ملازمت جاری رکھنے کا اعلان
کیمبرج شائر(روشن پاکستان نیوز)برطانوی پولیس آفیسر نےدس لاکھ پائونڈ کی لاٹری نکلنے کے بعد بھی نوکری اور کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق پولیس افسران کیتھرین اور گریم وائٹ نے اپنے اعلیٰ افسران کو بتایا کہ وہ کام جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دس لاکھ پائونڈ لاٹری جیتنے ایک جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ پولیس افسر کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

گریم اور کیتھرین وائٹ نے کہاکہ ہم جو کچھ کرتے ہیں اس سے دونوں لطف اندوز ہوتے ہیں، اس لیے انہوں نے اپنے اپنے پولیس باسز کو بتایا کہ وہ افسر کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

وائٹ نے کہاکہ میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارے بچوں کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ ہمیں اچھے کام  کو فروغ دینے کے لیےسرگرم دیکھیں۔
لاٹری جیتنے والا جوٹاجن کے دو بچے ہیں اور کیمبرج شائر میں رہتے ہیں، دیہی علاقوں میں گھر خریدنے اور ڈزنی لینڈ کی سیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں