راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا تھانہ واہ کینٹ کا سرپرائز وزٹ،ایس پی پوٹھوہار نے تھانے کے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ،حوالات اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا،تھانہ کی سطح پر شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالہ کو یقینی بنایا جائے،ایس پی پوٹھوہار ۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازنے تھانہ واہ کینٹ کا سرپرائز وزٹ کیا،ایس پی پوٹھوہار نے تھانے کے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ، حوالات اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ کی سطح پر شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالہ کو یقینی بنایا جائے،تھانہ کی سطح پر درخواستوں اور مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے،ایف آئی آر کے بروقت اندراج اور میرٹ پر تفتیش کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے اور چیک اینڈ بیلنس کے لیے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔











