ٹیکسز میں مزید اضافہ رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کیلئےتباہ کن ثابت ہوگا، خالد عمران چوہدری

اسلام آباد(سدھیر احمد)اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن پروگرسیو اتحاد گروپ کےجنرل سیکرٹری خالد عمران چوہدری نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکسز میں مزید اضافہ رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا اوراس سے 40 کے قریب صنعتیں متاثر ہوں گی ، ایف بی آررئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو غیر منصفانہ ٹیکس نظام میں جکڑ نا چاہتا ہے۔

ہم رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے گلے میں پھندا نہیں ڈالنے دیں گے،ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے لئے سٹیک ہولڈر سے مشاورت ضروری ہے،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ کا شعبہ پہلے ہی زوال پذیر ہے اور حکومت فائلرز کے لیے سہولیات پیدا کرے۔

فائلرز کے لیے ٹیکسز میں مزید اضافہ رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کو پراجیکٹس روکنے پہ مجبور کر دیگا، رئیل اسٹیٹ کےشعبے کو ریگولیٹ کیا جائے اور رئیل ا سٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی ریرا کو فعال کیا جائے اورا سٹیٹ ایجنٹس کے سروس چارجز کے حوالے سے ایسی پالیسی دی جائے جس سےریئل سٹیٹ کے سروس چارجزکا تحفظ ممکن ہو اور تمام سرکاری اداروں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی ایک ہی رجسٹریشن کافی ہونی چاہیے۔

رئیل اسٹیٹ کمیونٹی اور اسٹیٹ ایجنٹس کی تربیت کے لیے گورنمنٹ و وکیشنل انسیٹیٹیوٹ کے اندر چھ ماہ یا سال کے کورسز کا اجراء کیا جائےاور کسی بھی اسٹیٹ ایجنٹ کو دفتر بنانے سے پہلے کسی مستند رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کمپنی سے چھ ماہ یا سال کا انٹرشپ سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیا جائے۔

مزید خبریں