هفته,  23 نومبر 2024ء
نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترامیم کا فیصلہ، سولر انرجی صارفین پر مزید ٹیکس عائد ہونے کا امکان

 

اسلا م آباد (روشن پاکستان نیوز)انرجی ڈویژن کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں، جس کے تحت شمسی توانائی کے صارفین پر زیادہ ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
نیٹ میٹرنگ پالیسی میں اصلاحات کا مقصد شمسی توانائی کے صارفین اور گرڈ صارفین کے درمیان بجلی کی قیمت کے عدم توازن کو ختم کرنا ہے۔

قواعد میں پہلی ممکنہ ترمیم نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ لاگت کو 50 فیصد تک کم کرنا ہے۔ اس وقت رہائشی اور کمرشل دونوں طرح سے سول تنصیبات سے 2000 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جا رہی ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران شمسی توانائی استعمال کرنے والوں کی تعداد 55 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 20 ہو گئی ہے۔

چونکہ لوگ بڑی تعداد میں شمسی توانائی کی طرف جاتے ہیں، گرڈ صارفین پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔

نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ لاگت کم نہ کی گئی تو اگلے سال کے دوران گرڈ صارفین پر 350 ارب روپے کا بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں