جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
پیٹرول کی قیمت سے متعلق غلط اعلان پر پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کو وارننگ دیدی

 

کراچی(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کے جھوٹے اعلان پر حکومت کو وارننگ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی غلط ڈیکلریشن سے ڈیلرز کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے، نقصان اتنا بڑا ہے کہ ڈیلرز اسے برداشت نہیں کرسکتے۔ .

سمیع خان نے کہا کہ میں اس پر شدید احتجاج کرتا ہوں اور حکومت کو متنبہ کرتا ہوں کہ ڈیلرز کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

چیئرمین نے کہا کہ پہلے حکومت رات 9 بجے اعلان کرتی تھی، اب رات 12 بجے، کیا یہ بھی غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی اس معاملے پر حکومت سے بات کرنی چاہیے، اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم کو خط بھی لکھ رہے ہیں کہ یہ ڈیلرز کے ساتھ زیادتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس نے پیٹرول 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 90 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا غلط اعلان کیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے، حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی استحکام آیا ہے۔

مزید خبریں